تلنگانہ

زخمی لڑکے کو ٹانکے لگانے کے بجائے فیوی کوئک لگا دیا گیا _ تلنگانہ کے ضلع گدوال میں ہاسپٹل کے عملے کی عجیب وغریب حرکت

گدوال _ 6 اپریل ( اردولیکس) خانگی ہاسپٹل کے عملے کی لاپروائی کے ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک لڑکے کو ٹانکے دینے کے بجائے فیوی کوئک لگادیاگیا۔یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے گدوال ضلع کے آئجا  کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے رائچور ضلع کے لنگاماگور سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا ومشی کرشنا اور سنیتا اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گدوال آئے تھے۔ان کا لڑکا پراوین اچانک گرپڑاجس کے نتیجہ میں اس کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں چوٹ لگی۔اس کو علاج کے لئے مقامی پرائیویٹ ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں طبی اہلکاروں نے اس زخمی لڑکے کو ٹانکے لگانے کے بجائے فیوی کوئک لگادیاجس پر لڑکے نے چیخ وپکارشروع کردی۔جب لڑکے کے باپ نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر سے سوال کیا تو اس نے کہا کہ عملے کی غلطی سے ایسا ہوا۔لڑکے کے باپ نے ڈاکٹرس سے پوچھا کہ اگر فیوی کوئک آنکھ میں چلاجاتا تو کیسا ہوتا؟ زخمی لڑکے کے والد نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button