جنرل نیوز

شرجیل پرویز آل انڈیا مجلس انقلاب ملت امیدوار بودہن حلقہ اسمبلی کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری

بودہن 22/ نومبر (پریس نوٹ) شرجیل پرویز امیدوار (pharm,Bsc,B.Ed,Msc.B)حلقہ اسمبلی بودہن مجلس انقلاب ملت پارٹی کی جانب سے بودھن حلقہ میں انتخابی مہم زور وشور کے ساتھ جاری ہے وہ عوام سے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کے انتخابی پانی کے جہاز نشان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کی درخواست کررہے ہیں

 

ان کی انتخابی مہم میں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہورہا ہے شرجیل پرویز نے عوام کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ منتخب ہوئے کے بعد بودہن ٹاؤن کی ترقی کے لیے بے ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائیں گے

 

انہوں کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں بودہن میں کسی قسم کے ترقیاتی کاموں کو انجام نہیں دیا گیا اور عوام کو بنیادی سہولتوں کو نظر انداز کردیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button