April 24, 2019

حیدرآباد میں ٹی وی ایکٹریس کی خودکشی

حیدرآباد میں ٹی وی ایکٹریس کی خودکشی
Photo Credit To file

حیدرآباد6  فروری ( اردو لیکس) حیدراباد میں تلگو ٹی وی سیریل اداکارہ نے خودکشی کرلی۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ناگا جھانسی حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں مقیم تھی۔ وہ چھوٹے پردے کی اداکارہ بتایی گیی ہے اور اسکا بیوٹی پارلر بھی ہے۔ کل رات اس نے پھانسی لے لی۔ زرایع کے مطابق خودکشی کی وجہ محبت کا معاملہ سمجھی جارہی ہے۔ اداکارہ اور اسکا رشتے دار سوریہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post source : urduleaks news network