تلنگانہ

نشہ میں دھت باپ کرتا تھا ماں بیٹی کی بے دردی سے پٹائی۔ معصوم شیرین فاطمہ پولیس سے رجوع۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں واقعہ

کاماریڈی: ایک معصوم لڑکی نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کا باپ نشے میں دھت ہو کر اسے اور اس کی ماں کو ہر روز مارتا ہے۔ کاماریڈی ضلع کے بیرکور منڈل سے تعلق رکھنے والی شیرین فاطمہ نامی نو سالہ لڑکی نے اپنے والد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

چوتھی جماعت میں پڑھنے والی لڑکی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ اس کا باپ لطیف نشے میں دھت آکر اسے اور اس کی ماں کو روزانہ مارتا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کیلئے ہاسٹل میں انتظام کیا جائے تاکہ وہ وہاں رہ کر پڑھ سکے۔ لڑکی نے مزید کہا کہ اگروہ گھرمیں رہتی ہے تو اس کا باپ اسے مارے گا۔ لڑکی نے بتایا کہ نشہ میں دھت باپ اسے اوراس کی ماں کو گالیاں دیتا ہے اورکہتا ہے وہ ان کا گلا دبا دے گا۔

پولیس نے لڑکی کی شکایت سننے کے بعد اس کے ماں باپ کو طلب کرکے کونسلنگ کی اورلطیف کو انتباہ دیا کہ اگراس کے رویہ میں تبدیلی نہیں آتی ہے تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button