February 17, 2019

بالی ووڈ فلموں کے مشہور ویلن مہیش آنند کی مشتبہ موت

بالی ووڈ فلموں کے مشہور ویلن مہیش آنند کی مشتبہ موت
Photo Credit To file

ممبئی 9 فروری (اردولیکس)بالی ووڈ فلموں کے مشہور ویلن مہیش آنند کی نعش آج ممبئی پولیس کو ان کے مکان سے مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔وہ 57 سال کے تھے۔ مہیش کی نعش انکے مکان اندھیری، یاری روڈ سے مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی، پولیس کو وہاں سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا۔پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوپر ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کروادیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ دو دن قبل ان کی موت ہوئی ہوگی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ مہیش نے  90 کے دہے کی کیی فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے شہنشاہ، وجیتا، تری دیو، قلی نمبر ون میں کام کیا تھا۔ آخری مرتبہ وہ جنوری 2018 میں ریلیز ہوئی گویندہ کی فلم رنگیلا راجا میں نظر آیے تھے۔ وہ امیتابھ بچن ،دھرمیندر، سنجے دت، سنی دیول، جیکی شراف کے علاوہ اور بھی کیی اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کر چکےہیں۔

 

Post source : Urduleaks news network