April 24, 2019

حیدرآباد جانے والی بس نلگنڈہ ضلع میں حادثہ کا شکار، 2 مسافر ہلاک 15 زخمی

حیدرآباد جانے والی بس نلگنڈہ ضلع میں حادثہ کا شکار، 2 مسافر ہلاک 15 زخمی

نلگنڈہ ۔11 فروری ( اردو لیکس)ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں آج آر ٹی سی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ضلع کرشنا گناورم سے حیدرآباد کی طرف جانے والی بس نے نیشنل ہائی وے پر موضع متیالہ گوڑم کے پاس پیچھے سے ٹینکر کو ٹکر دے دی۔فوری ملی اطلاعات کے مطابق دو مسافرین کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 15 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلیے مارکٹ پلی کے خانگی ہا سپٹل میں بھرتی کروا دیا گیا ۔مزید تحقیقات جاری ہے۔

Post source : urduleaks news network