نیشنل

رام نومی جلوس کو روکنے کی کوشش خدشہ کا باعث ۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات  انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کہا کہ بھارت جیسے امن پسند ملک میں رام نومی کے جلوس کو روکنے کی کوشش خدشہ کا باعث ہے۔ رام نومی جلوس کے دوران تشدد کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے الزام لگایا کہ ایک خاص ریاست کی وزیر اعلیٰ معاشرے میں ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔ جناب ٹھاکر نئی دلی میں مہاویر جینتی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button