انٹر نیشنل

سعودی عرب میں چینی سیاحوں کی بڑھتی دلچسپی

ریاض ۔ کے این واصف

چینی صدر ژی جن پنگ کے سہ روزہ تاریخی دورئے سعودی عرب کے ساتھ یہ خبر بھی سامنے آئی کہ سعودی عرب کے سیاحت کے شعبے کو وسعت دینے کا منصوبہ نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے اور وہ 2030 تک 10 کروڑ سیاحوں کو متوجہ کرنے کے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب 2022 کے پہلے سات مہینوں میں بین الاقوامی سیاحوں کی میزبانی میں جی20 ممالک میں سرفہرست تھا۔

ستمبر 2019 میں ای ویزا کے اجراء کے بعد سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 350,000 سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔لانچ کے پہلے 10 دنوں میں چار ہزار غیر ملکی سیاح سعودی عرب میں داخل ہوئے جس میں چین سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ اور امریکہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

ریاض ایئرپورٹس کمپنی جو کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام اور آپریٹ کرتی ہے، کا کہنا ہے کہ وہ ہوائی اڈے اور اس کی خدمات کو چینی سیاحوں کے لیے مزید قابل رسائی اور صارف دوست بنانے کے لیے بنائے گئے معیارات کو لاگو کرنے پر کام کر رہی ہے۔مملکت کی تفریحی اور سیاحتی پیشکشوں کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ریڈ سی گلوبل ہے۔

آر ایس جی کے گروپ ہیڈ آف آپریشنز انتون بواب نے پابندیاں ہٹنے کے بعد چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ مملکت اور آر ایس جی کی منزلیں ان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button