جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دلخراش حادثہ۔ باپ کے ساتھ اسکول جانے والی معصوم بچی ہلاک

حیدرآباد:حیدرآباد میں اسکول بس کی ٹکر سے ایک لڑکی ہلاک اور اس کا باپ زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ شہر کے مضافاتی علاقے باچو پلی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آٹھ سالہ لڑکی دکشیتا، بورم پیٹ میں واقع دہلی پبلک اسکول میں تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھی۔

 

 

 

آج وہ اپنے باپ کے ساتھ اسکوٹی پر اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں کسی دوسرے اسکول کی بس نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا باپ زخمی بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button