June 17, 2019

فلمی دنیا میں امیتابھ بچن کی نصف سنچری

فلمی دنیا میں امیتابھ بچن کی نصف سنچری

ممبئی۔15 فروری( اردو لیکس)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن  فلمی دنیا میں قدم رکھ کر 50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ آج وہ اپنی فلمی دنیا کے 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں بالخصوص فلمی ستاروں نے اور ان کے فرزند ابھیشک بچن نے انھیں مبارکبادی کے پیغام روانہ کئے ہیں ن ابھیشیک نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ۔ امیتابھ بچن نے15 فروری1969 کو فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور ان کی پہلی فلم ساتھ ہندوستانی ہے۔ انھوں نے 70 کے دہائےمیں زنجیر اور دیوار جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی اور تب سے لے کر آج تک انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کیریر میں عارضی اتار چڑھاو آئے لیکن امیتابھ بچن کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ عمر کے اس حصہ میں بھی امیتابھ انتہائی مصروف ہیں امیتابھ بچن مزید دو فلموں برمھاسترا اور بدلہ کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Post source : Urduleaks news network