جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند راجندر نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

مولانا حامد محمد خان ومولانا طیب عبدالسلام قاسمی و دیگر کے خطابات

راجندر نگر  حیدرآباد جماعت اسلامی ہند کے تحت وائی جنکشن سنسٹی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔مہمان مقرر مولانا طیب عبدالسلام قاسمی نے ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق کی بنیادیں ” کے عنوان پر بصیرت افروزتقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺکے ساتھ جب تک ہمارا تعلق مضبوط نہیں ہوگا ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ہمیں چاہیئے کہ ہم نبی کریم ﷺکہ بتائے ہوئے احکامات پر کاربند ہوجائیں۔مولانا قاسمی نے کہا کہ ہم نبی کریمؐ کہ بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔صدارتی خطاب میں سابق امیر حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے ” حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کامشن اور ہماری ذمہ داری” کے عنوان پر مخا طب کیا۔مولانا نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن انسانوں کو ان کے حقوق دلانے اور انسانوں کو ان کے خالق اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے متعارف کرانے کا تھا۔آپ ؐ نے دنیا سے ظلم کا خاتمہ کیا۔آپ ؐ نے ایسا معاشرہ تشکیل دیا جوعدل و انصاف پر مبنی تھا۔

محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کو انصاف اور مساوی حقوق دلانے کے لیے آئے۔آپؐنے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا، اآپؐ نے تعلیم کو اہمیت دی، آپؐنے عورتوں کے حقوق دیے۔ اسلام، قرآن اور حدیث کے اصولوں کے ساتھ مکمل نظام زندگی قائم کرنا آپؐکا مشن تھا۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی زندگی میں ان احکامات نافذ کرنے کی اہمیت پر جناب عبدالباسط ناظم ڈویژن سن سٹی کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ آخر میں انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button