جنرل نیوز

آشرم گرلز اسکول میں میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

بھینسہ(نامہ نگار محمد مشرف ) اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کےزیراہتمام آج بھینسہ شہرکےآشرم گرلزاسکول میں ڈاکڑفردوس جبین میڈیکل آفیسراربن پرائمری ہیلتھ سنڑبھینسہ کےزیرنگرانی میڈیکل کیمپ کا انعقادعمل میں لایاگیا۔اس موقع پر86 اسکولی طالبات کا معائنہ کرتےہوئےمفت دوائیوں کی تقسیم عمل میں لائی گی۔

 

 

 

اس کےعلاوہ محکمہ صحت عملہ نےاسکول کےباورچی کا خانہ کا بھی مشاہدہ کیا اورباورچی کوخانہ کوہمیشہ صاف رکھنے کی ہدایت کی ساتھ ہی ناقص صفائی سے ہونے والی بیماریوں کےمتعلق شعوربیدارکیا۔اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکڑفردوس جبین میڈیکل آفیسر۔کیلم الدین ایچ ای او۔ڈاکڑکملیش۔کےعلاوہ آشرم گرلزاسکول ہیڈماسڑویگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button