انٹر نیشنل

سوڈان سے آنے والے اردو داں طبقہ کا ’اردو‘ میں استقبال۔خاتون سپاہی روان الدحمان کی‌اردو میں بات چیت ۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد ۔ کے این واصف

اردو زبان سعودی عرب میں ایک مقبول زبان ہے۔ یہاں اردو بولنے والے بکثرت آباد ہیں جس کے سبب بہت سے مقامی لوگوں نے بھی اردو بولنا سیکھا ہے۔ جس کی مثال مقامی اخبار میں شائع ایک خبر سے ملتی ہے۔ خانہ جنگی کی لہر کے دوران سوڈان سے نکل کر سعودی عرب پہنچنے والے اردو داں طبقے کو سعودی سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کی طرف سے اردو میں استقبال کا چرچا ہند و پاک کے حلقوں میں بڑی چرچہ ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق اردوداں طبقے کے سوال پر خاتون سپاہی روان الدحمان کا کہنا ہے کہ ’میرا تعلق سعودی وزارت دفاع سے ہے۔ اعلٰی قیادت کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سوڈان سے سعودی شہریوں اور وہاں مقیم برادر و دوست ممالک کے شہریوں کے انخلا کے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘ الدحمان نے کہا کہ ’سوڈان سے انخلا کرکے جدہ آنے والوں کے استقبال اور انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کا تجربہ بے حد شاندار رہا۔ الدحمان نے بتایا کہ ’وہ اردو زبان کی ماہر ہیں۔ زبانیں سیکھنا ان کا دلچسپ مشغلہ ہے۔ اردو سے انہیں پیار ہے اسی پیار نے انہیں اردو سیکھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کیا۔’

الدحمان نے بتایا کہ انہوں نے اردو سیکھنے کے لیے متعدد کورس کیے ہیں وہ اردو بولنا اور لکھنا بھی جانتی ہیں۔ اسی لیے جب سوڈان سے اردو کمیونٹی کے افراد جدہ پہنچے تو میں نے اردو زبان میں ان کا خیر مقدم کیا اور ان سے ان کی ضروریات دریافت کرکے سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button