تلنگانہ

چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کے وفد کی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات’ انسٹیٹیوٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

حیدرآباد 26اگست(پریس نوٹ) حیدرآباد شہر میں قائم کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میڈیاکے تربیتی ادارے چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کے بانی  وسینئرصحافی جناب حبیب نصیر کی قیادت میں ایک نے آج ریاست کے وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی سے اُن کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ اس وفد میں انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر تبریز حسین تاج اور اس ادارے کے ڈائریکٹر اڈمن جناب میرصدیق علی شامل تھے۔ یادرہے کہ اس وفد نے انھیں شہر کے مانصاب ٹینک میں واقع چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ تشریف لانے کی دعوت دی۔ جس سے تلنگانہ وزیرداخلہ جناب محمد محمود علی نے قبول کیا۔ اس ادارے میں ماس کمونی کیش اور جرنلزم سے متعلق کورسس کی معیاری تربیت کا نظم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹڈیوبنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ دورکی طلب کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ اس ادارے میں مستحق طلبا کے لے اسکالرشپس کا انتطام ہے تاکہ غریب اور مستحق طلباء بھی میڈیا کورس حاصل کرتے ہوئے صحافتی میدان میں صحافی، اینکر، کیمرہ مین، ویڈوایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایڈیٹر،اینیمیٹرس بن کر روزگار حاصل کرسکیں ۔ آج اس میدان میں سچے اور ایماندار افراد کی اشدضرورت بھی ہے۔چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ میں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہے تاکہ طلباکو اچھی طرح سے نکھار سکے۔ جب یہ تمام جانکاری ریاست کےو زیر داخلہ کو دی گئی تو انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی بے حد ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button