اسپشل اسٹوری

ڈھائی فٹ کے عظیم کی شادی کی تاریخ مقرر۔ وزیراعظم کوشادی میں بلانے کے خواہش

حیدرآباد: ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے عظیم منصوری جن کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے انھیں دلہن مل گئی ہے اوروہ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

وہ کافی دنوں سے شادی کیلئے رشتہ کی تلاش میں تھے۔ ان کی دلہن بشریٰ نامی لڑکی ہورہی ہے جو ہاپوڑ کی رہنے والی ہیں۔ شاملی کے رہنے والے ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کا معاملہ اس وقت منظرعام پرآیا تھا جب انھوں پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولس سے ان کیلئے رشتہ تلاش کرنے میں مدد کی خواہش کی تھی۔ واضح رہے کہ بشریٰ کا قد بھی ڈھائی فٹ ہی ہے۔ عظیم منصوری اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔ وہ اپنی شادی میں شیروانی اورتقریب ولیمہ میں تھری پیس پہنیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ملائم سنگھ یادو کو اپنی شادی میں مدعو کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا انتقال ہوگیا۔ عظیم اپنی شادی کی تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، ریاست کے چیف منسٹرکے علاوہ پرینکا گاندھی اور اکھلیش یادو کی شرکت کے خواہشمند ہیں اوران شخصیات کو دعوت نامہ روانہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button