جنرل نیوز

عرس حضرت سید نور الدین(نوری بابا شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا کے موقعہ پر22اور23 اگست کو عظیم الشان قوالی ’و‘ مشاعرہ 

بضمن عرس حضرت سید نور الدین(نوری بابا شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا کے موقعہ پر22اور23 اگست کو عظیم الشان قوالی ’و‘ مشاعرہ

 

حیدرآباد۔21 اگست -(سرفراز نیوزایجنسی)۔ چاند پاشاہ‘ سراج علی خان عرف خواجہ بھائی اور پٹھان اعجاز علی خان ٹرانسپورٹرس ہنگولی مہارشٹرا کے بموجب کانگریس آئی کمیٹی کلم نوری کیتعاون اور زیر اہتمام ڈاکٹر پردینہ تائی ساتو‘(رکن اسمبلی) نائب صدر کانگریس آئی کمیٹی مہارشٹرا سے بضمن عرس حضرت سید نور الدین(نوری بابا شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا کے موقعہ پر 22اور23 اگست کو عظیم الشان قوالی ’و‘ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔مہمانان خصوصی’و‘ اعزازی کی حیثیت سے جناب دلیپ راؤ دیسائی‘ ضلع ہنگولی صدر کانگریس آئی کمیٹی‘ جناب منیر پٹیل‘ سربراہ کانگریس آئی کمیٹی‘ سریمتی راجنی تائی ساتو‘سابقہ وزیر‘جناب حافظ آ۔ رحمان‘ سکریٹری کانگریس آئی کمیٹی‘ جناب ذکی قریشی‘ نائب سکریٹری‘ کانگریس آئی کمیٹی‘ جناب حاجی شیخ نیھال‘میونسپل ممبر‘ڈاکٹر انکوش دیو سرکار ناندیڑ‘ جنا ب شیخ سلیم پالکر ورنگل‘جناب بھگوان قندارے‘ خادم درگاہ شریف سید قدرت اللہ حسینی عرف خواجہ پاشاہ جاگیردار‘ سید اسد قادری‘ ڈاکٹر پاج پوتے‘ شرکت کریں گے۔ بتاریخ 22اگست 2022ء بروزپیر وقت 8بجے شام بمقام نوری درگاہ میدان کلم نوری میں قوالی کا شاندار مقابلہ سعید فرید نظامت (کانپور) اور عظیم نازاں (ممبئی) سے ہوگا۔ عظیم الشان مشاعرہ بتاریخ 23اگست 2022ء بروز منگل وقت 8بجے شام بمقام نوری درگاہ میدان کلم نوری میں شعراء جناب اقبال ساحل‘ سندر مالیگاؤں‘التمش شمس‘قمر اعجاز‘اظہر حسین‘نعیم اختر‘ صابر بسمتی‘ عقیل احمد‘ اکبر تاج‘غالب عاصی‘ کھٹ پٹ‘ عابد نظر‘ابراہیم عطاء‘طاہر احمد طاہر‘ جاوید اشرف‘ سید اطہر علی‘ غفار آتش اپنا کلام پیش کریں گے۔محبان اردو‘ عامتہ المسلمین و عقیدت مندوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ عظیم الشان قوالی ’و‘ مشاعرہ میں شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر08237382121, 09922166160 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

# # #

 

عا لی جناب ایڈیٹرصاحب بتاریخ:21 اگست2022ء

مکرمی تسلیم!

آپ سے گذارش کیجاتی ہے کہ بضمن عرس حضرت سید نور الدین(نوری بابا شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹرا 22اور23 اگست کو عظیم الشان قوالی ’و‘ مشاعرہ کی نیوز اپنے موقر روزنامہ (شہری و ضلعی ایڈیشنز) میں شائع فرماکر ممنون فرمائیں اور ملا حظہ کے لئے Broucher کی کا پی منسلک ہے۔

 

(روہینہ انجم)

ایڈیٹر‘ سرفراز نیوز ایجنسی‘ اوپرپلی راجندر نگر روڈ‘ حیدرآباد۔سیل نمبر 7799318206 امیل [email protected]

متعلقہ خبریں

Back to top button