تلنگانہ

کھمم میں 18 جنوری کو بی آر ایس پارٹی کے بھاری جلسہ عام کی تیاریاں زوروں پر

18 جنوری کو کھمم میں بی آر ایس پارٹی کا عظیم الشان جلسہ عام  منعقد ہونے والا ہے بی آر ایس پارٹی میں تبدیل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس جلسے عام میں تین ریاستوں کے چیف منسٹرس ، پنارائی وجین ،اروند کیجریوال، مان سنگھ اور اکلیش یادو شرکت کریں گے جلسہ عام میں 5 لاکھ افراد کی شرکت متوقع جنگی خطوط پر جلسے عام کی تیاریاں جاری کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے آج جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور ٹرافک انتظامات کا جائزہ لیا ٹی آر ایس بی آر ایس میں تبدیل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام جاریہ ماہ کی 18 تاریخ کھمم شہر کے رگھو نادپالم منڈل کے 150 اکر کی وسیع وعریض اراضی پر منعقد ہونے والا ہے

 

واضح رہے کہ ٹی آر ایس قومی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں یہ پہلا بڑا جلسہ عام ہوگا اس جلسہ عام میں کے سی آر کے ہمراہ دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کریلا کے وزیر اعلی پنی رائے وجین اور پو پی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو شرکت کریں گے جلسہ عام کی تمام تیاریوں کی ذمداری ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار اور کھمم رکن پارلیمنٹ و فلور لیڈر پارلیمنٹ نامہ ناگیشور کو دی آج کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں جلسے گاہ کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور ٹرافک انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی جائزہ لیا

 

واضح رہے کہ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر قومی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہ پہلا بی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام ہے اس جلسہ عام میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے دوسری طرف کے سی آر کو متحدہ کھمم ضلع کے بی آر ایس پارٹی کے قدآور قائدین میں چل رہے شدید اختلافات سے فکر مند ہیں باذوق ذرائع کے اطلاع کے بموجب متحدہ کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے قدآور بی آر ایس قائدین عنقریب پارٹی کو الوداع کہنے والے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button