تلنگانہ

ایم ایل ایز کی خریداری کا معاملہ _ تینوں ملزمین 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کی نامپلی اے سی بی کورٹ نے معین آباد فارم ہاؤس میں پیش آئے ٹی آر ایس کے  ایم ایل ایز  کی خریداری کے کیس کے تینوں ملزمین کو 14 دن (11 نومبر تک) کی ریمانڈ پر دے دیا۔ ملزم نندکمار، سمہایاجو اور رام چندر بھارتی کو چنچل گوڈہ جیل بھیج دیا گیا۔  ملزمین کی جانب سے وکیل راما راؤ نے ریمانڈ کو  روکنے کی درخواست کی۔ درخواست کو اے سی بی کورٹ کے جج نے مسترد کر دیا۔ قبل ازیں پولس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے سائبرآباد کمشنریٹ منتقل کردیا۔

 

وہاں سے انھیں معین آباد پی ایس لے جایا گیا۔ وہاں ایک بار پھر ملزمین کا بیان قلمبند کیا گیا۔ بعد میں انہیں نامپلی اے سی بی کورٹ کے جج کی رہائش گاہ لے جایا گیا اور جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ملزمین کی جانب سے وکیل راما راؤ نے ریمانڈ روکنے کے لیے دلائل پیش کئے ۔ فاضل جج نے دلائل مسترد کرتے ہوئے ملزم کو دو ہفتوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button