جنرل نیوز

پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کو تہنیت تحقیق کے میدان میں نارائین پیٹ کا نام روشن کرنے پر مقررین نے کی ستائش

نارائن پیٹ: نارائن پیٹ میں امریکی مسلم فیڈریشن آف انڈین آریجن اور حیات فاونڈیشن امریکہ کے اشتراک سے ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کی جانب سے ایس آر گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونی ورسٹی، شعبہ ریاضی کے اسکالر حبیب الّٰرحمٰن ولد فتح محمدپلّہ کو پی ایچ ڈی عطا کئے جانے پر انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے توصیفی سند سے نوازا گیا۔

 

رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ’ ناگوراو ناموجی سنئیر ایڈوکیٹ’ سُدرشن ریڈی ودیگر کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ حبیب الّٰرحمٰن نے اپنا مقالہ “بین سیاروی خطِ پروازوں میں انتقالی مداروں کے ڈیزائن“ ، بین الاقوامی سطح پر ممتاز و نمایاں پروفیسر سیّد نجم الحسن کی نگرانی میں مکمل کیا۔ حبیب الّٰرحمٰن نے فلکیاتی میکانیات و حرکیات کے میدان میں شعبہ ریاضی ،سنٹرل یونی ورسٹی آف راجستھان کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی ورکشاپ میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیاتھا۔ انہوں نے فلکیاتی ریاضی کے میدان میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مقالہ جات پیش کئے ہیں۔

 

فی الحال، وہ گرو نانک انسٹی ٹیوشنس میں ریاضی میں اسسٹنٹ پروفیسر اورایگزامینشن کوآرڈینیٹر(یوآئی سی ایس اے) کی حیثیت سےخدمت انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر ثنا ء قظب الدین، صدر امریکن فیڈریشن آف مسلمز آف انڈین آریجن ،و تعلیمی مشیر برائے بین الاقوامی تعلیمی ترقیاتی پروگرام(Education Advisor to UNDP) بھی اس موقع پر موجودتھیں اور انہوں نے اسکالر ڈاکٹرحبیب الرحمٰن ، کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر فضل الّٰرحمٰن ریسرچ اسکالر’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر ‘ ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button