نیشنل

ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ میں 9 افراد زندہ جل گئے _ تامل ناڈو میں دلخراش حادثہ

چنئی _ تمل ناڈو کے مدورائی میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ ٹرین میں آگ لگ گئی اور 9 افراد زندہ جل گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ٹرین میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ پارٹی کوچ کو ریلوے عملے نے لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ٹرین میں ناگرکوئل میں شامل کیا تھا۔ اس کوچ میں سفر کرنے والے مسافروں نے  ریلوے عملے کی آنکھ میں دھول جھونک کر چوری  سے گیاس سلنڈر ٹرین کوچ میں لے گئے جبکہ ٹرین میں گیس سلنڈر لے جانا منع ہے ۔ اور جب ٹرین رکی تو چائے بنانے کے لیے سلنڈر چالو کیا  گیا۔اس دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی کچھ مسافر نیچے کود پڑے تاہم آگ لگنے کے واقعہ میں  9 افراد زندہ جل گئے۔ کئی شدید زخمی ہو گئے۔ ا

 

طلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button