تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ محمد تنویر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مقرر

حیدرآباد _ 6 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد تنویر کو تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سری کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردئے ہیں

 

اسی طرح سابق ایم ایل سی وی بھوپال ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ فنانس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا۔گوسولا سرینواس یادو (حیدرآباد) اور محمد سلیم (نارائن پیٹ ضلع سے مدور منڈل کے رینیواتلا گاؤں) کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 

سنگاریڈی ضلع کے واتپلی منڈل کے مارویلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ماتم بکشاپتی کو تلنگانہ اسٹیٹ ٹریڈ پروموشن کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button