May 19, 2019

سبیتا اندراریڈی کی چیف منسٹر سے ملاقات

سبیتا اندراریڈی کی چیف منسٹر سے ملاقات

حیدرآباد 13 مارچ (اردولیکس)چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراوسے آج کانگریس سینئرلیڈروسابق ریاستی وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی نے پرگتی بھون پہنچ کرملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ان کے فرزند کارتک ریڈی بھی موجود تھے۔ عنقریب سبیتا اندراریڈی اپنے فرزندان کے ساتھ ٹی آرایس میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ قبل ازیں انھوں نے ٹی آرایس کے کارگزارصدرتارک راما راو اور ٹی آرایس رکن پارلیمنٹ کویتا سے ملاقات کی تھی۔ کانگریس کے کئی لیڈرس نے سبیتا اندرا ریڈی کو ٹی آرایس میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

Post source : Urduleaks news network