نیشنل

گوگل میاپ دیکھ کرڈرائیونگ۔ ایک خاندان سیلاب کے پانی میں بہنے سے بال بال بچ گیا

نئی دہلی: اس وقت گوگل میاپ ہرکسی کی ضرورت بن گیا ہے لیکن بعض دفعہ فنی خرابی کی وجہہ سے یا معمولی سی غفلت پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایسے ہی ایک واقعہ میں گوگل میاپ دیکھتے ہوئے کارکے ذریعہ سفرکرنے والا خاندان رات کی تاریکی میں سیلاب کے پانی میں پھنس گیا۔ یہ واقعہ ریات تمل ناڈو کے کرشنا گیری ضلع میں پیش آیا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہہ سے باگے پلی روڈ پرکافی پانی جمع ہوگیا۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والا نوجوان راجیش اپنی گاڑی میں ارکان خاندان کے ہمراہ گوگل میاپ کے ذریعہ راستہ کی نشاندہی کرتے ہوئے جارہا تھا کہ وہ بارش سے زیرآب آنے والی سڑک کے پاس پہنچ گیا اوراس کی کار بارش کے پانی میں پھنس گئی، سطح آب میں اضافہ سے یہ کارڈوب رہی تھی جس کی وجہہ سے یہ خاندان پریشان ہوگیا۔ انھوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی فائربریگیڈ کو اطلاع دی انھوں نے وہاں پہنچ کراس خاندان کی جان بچائی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اس سڑک پرگاڑیوں کی آمدورفت بند تھی تاہم گوگل میاپ نے اسے وہی راستہ دکھایا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے شارٹ کٹ تلاش کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button