اسپشل اسٹوری

سلمان خان سے ملاقات کرنے جبل پور کے سمیر نے 1100 کلومیٹر سائیکل پر سفر کیا

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) دنیا میں کچھ لوگ فلم اداکاروں سے ملاقات کرنے اتنے دیوانے ہوتے ہیں کہ وہ اس کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ ہیرو سے ملاقات کرسکیں ۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور کے نوجوان سمیر نے ایسا ہی کیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو حد سے زیادہ چاہنے والے سمیر نے جبل پور سے ممبئی میں سلمان کی رہائش گاہ تک تقریباً 1,100 کلومیٹر کا  فاصلہ سائیکل پر طے کیا۔ آخر میں سمیر نے ہیرو سلمان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ جب یہ تصویر سلمان خان کے آفیشل فین پیج پر پوسٹ کی گئی تو یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سمیر جو سلمان خان کی جانب سے چلائے جانے والے این جی او بینگ ہیومن آرگنائزیشن کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس نے  اپنی سائیکل پر بینگ ہیومن لکھا ہے۔ سائیکل کے آگے ‘چلو انکو دعائیں دیتے چلے’۔ جس پر یہ بھی  لکھا تھا ‘جبل پور سے ممبئی، دیوانہ مائی چلا۔ سمیر کی آمد کی اطلاع پر سلمان خان نے اس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اس کے ساتھ تصویر کشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button