نیشنل

لکھنو شادی بیاہ میں ماسک لگانا ضروری۔ ایمس میں بھی پابندیاں

نئی دہلی: دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظر تمام ملازمین کے لیے ماسک کولازمی قرار دیا ہے۔ ایمس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام عملہ کو ماسک پہننا لازمی ہے۔ اسی دوران اترپردیش میں بھی حکومت کی جانب سے سخت فیصلے کئے گئےہیں چیف منسٹریوگی آدیتیہ ناتھ نے ان 6 شہروں پرخاص توجہہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اسی طرح لکھنو میں شادی بیاہ کی تقاریب اورپرہجوم مقامات پر ماسک کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button