April 24, 2019

میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہوں: سلمان خان

میں انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہوں: سلمان خان
Photo Credit To file

ممبئی 21 مارچ (اردولیکس)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے واضح کیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس دوران یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست مدھیہ پردیش میں سلمان خان انتخابی مہم حصہ لیں گے۔ پارٹی ترجمان پنکج چترویدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان خان ان کی خواہش پر انکار نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ ان کی پارٹی کے قائدین سلمان خان سے بات چیت کر رہے ہیں اور انھیں اس بات کا یقین ہے کہ سلمان خان ان کی پارٹی کی انتخابی مہم میں ضرور حصہ لیں گے۔ان اطلاعات کے درمیان سلمان خان نے آج ٹویٹ کیا کہ وہ نہ ہی لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

Post source : Urduleaks news network