تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کے کیس کی سماعت کل بھی ہوگی

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے نفاذ کے معاملہ میں ہائیکورٹ میں کل بھی سماعت ہوگی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے سلسلے میں کل بھی ملعون راجہ سنگھ کے ایڈوکیٹ رام چندربحث میں حصہ لیں گے۔ ایڈوکیٹ نے گزشتہ دس سال کے دوران پی ڈی ایکٹ معاملات کو برخواست کرنے کا اپنی بحث میں ذکرکیا اورسپریم کورٹ کے بعض فیصلہ بھی سامنے رکھے، ہائیکورٹ نے بحث سننے کے بعد کیس کی اگلی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ راجہ سنگھ دو ماہ سے جیل میں ہے اورملعون کے وکلاء کی ٹیم اپنے موکل کی رہائی کیلئے قانونی کاروائی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button