April 24, 2019

حیدرآباد میں 6 سالہ بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل

حیدرآباد میں 6 سالہ بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 22 مارچ (اردولیکس) حیدرآباد کے الوال میں 6 سال کی بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ترکا پلی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی 6 سالہ بیٹی کل اچانک لاپتہ ہوگئی تھی پولیس کو آج اس کی نعش مضافاتی علاقہ میں دستیاب ہوئی۔ لڑکی کا ریپ کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حرکت لڑکی کے پڑوس میں رہنے والے ریاست بہار کے نوجوانوں کی ہے۔ پولیس جانچ کررہی ہے۔

Post source : urduleaks news network