جرائم و حادثات

حیدرآباد: ٹریفک پولیس سے بحث تکرار غلط الفاظ کا استعمال ۔ایک‌شخص‌کو جیل

حیدرآباد: پینڈنگ چالان کی قم ادا کرنے کے مسئلہ پرملازمین پولیس سے بحث پراترنے اوران کے ساتھ ناشائستہ زبان کا استعمال کرنے کے الزام میں ایک شخص کو شہرکی ایک عدالت نے 15 دن قید کی سزا سنائی اور500 روپئے جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران بیگم پیٹ علاقہ میں ایک موٹرسائیکل کو روکا گیا، جس پرتین چالانات پینڈنگ تھے۔ گاڑی سوارسے چالان کی رقم ادا کرنے کو کہا گیا جس پروہ بحث تکرارکرنے لگا، اس حرکت کی منظرکشی کرنے والے ملازم پولیس کے ساتھ بھی اس نے بدسلوکی کی۔ اس معاملہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرپولیس کی شکایت پرگاڑی سوارکے خلاف کیس درج کرکے گرفتاری کے بعد اسے حاضرعدالت کیا گیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے بتایا کہ فاضل مجسٹریٹ نے گاڑی سوارجی ہری داس کو 15 دن قید کی سزا سنائی اورجرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button