تلنگانہ

تلنگانہ میں 7 آئی اے ایس عہدیداروں کو نئی پوسٹنگ _ مشرف علی چیرمین ایس پی ڈی سی ایل اور مرتضی رضوی چیرمین ٹرانسکو اینڈ جینکو مقرر

تلنگانہ حکومت نے 7 آئی اے ایس عہدیداروں کو نئی پوسٹنگ دی ہے ۔ محکمہ صحت کے سیکرٹری سید علی مرتضیٰ رضوی کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ توانائی کا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں  TRANSCO اور TS GENCO کے چیئرمین کے طور پر مکمل اضافی چارج دیا گیا ہے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری سندیپ کمار جھا کو TS TRANSCO جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈی کرشنا بھاسکر کو ڈپٹی چیف منسٹر کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (OSD) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

مشرف علی فاروقی جو پوسٹنگ کے منتظر تھے  کو ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور کرانتی ورون ریڈی کو نارتھن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ امرپالی کاتا جو پوسٹنگ کا انتظار کر رہی تھی کو HMDA جوائنٹ میٹرو پولیٹن کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر مکمل اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔

 

بی گوپی، جو پوسٹنگ کا انتظار کر رہے ہیں، ایم راگھونندن راؤ کو فارغ کرتے ہوئے ایگریکلچر ڈائرکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ پرنسپل سکریٹری شیلجا رامائیر کو ہیلتھ سکریٹری کے طور پر مکمل اضافی چارج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button