جنرل نیوز

کھمم میں عوام ہند ویلفیئر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم۔۔ کھمم شہر کے مکہ مسجد این ایس پی کالونی میں غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی مرکز الدعوہ والارشاد لندن کے تعاون سے اور عوام ہند ویلفیئر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی کھمم کے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائے گئی

 

پروگرام کی نگرانی عوام ہند ویلفیئر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن کے چیرمین حافظ محمد جواد احمد نے کی اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کھمم شہر کے مشہور و معروف ڈاکٹر راج شیکھر گوڑ نے شرکت کرتے ہوئے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم کی فی راشن کٹ چار ھزار روپے پر مشتمل تھی جس میں 25 کیلو چاول پانچ کیلو تیل پانچ کیلو پیاز تین کیلو شکر تین کیلو آٹا آدھا چائے پتی ایک کیلو ادرک لہسن تور دال چنا دال مسور دال مونگ دال کے علاوہ تین کیلو پنٹ کھجور دیا گیا

 

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر راج شیکھر گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے زندگی کا تاریخی دن ہے حافظ محمد جواد احمد نے مجھ اللہ کے گھر مسجد میں بلاکر میرے ہاتھوں سے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم کروائی انھوں نے کہا کہ غرباء و مستحقین کی مدد کرنا اور بالخصوص غریب روزہ داروں کو راشن کا نظم کرنا بھت بڑی نیکی کا کام ہے جس سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہے خدمت خلق وہ عظیم عبادت ہے جس سے اللہ تعالیٰ بہت خوش ہوتے ہے ڈاکٹر راج شیکھر گوڑ نے حافظ محمد جواد احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جانب سے بھی راشن کٹس تقسیم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد چیرمین عوام ہند ویلفیئر اینڈ چار ٹیبل فاؤنڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ پھچلے پندرا سالوں سے ہر سال رمضان المبارک کے مقدس موقع پر غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عید الاضحی کے موقع پر گوشت کی تقسیم کے علاوہ غریب لڑکیوں کی شادی میں مدد فراہم کی جاتی ہے

 

حافظ محمد جواد احمد نے کھمم شہر کے سرمایہ دار افراد سے گزارش کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ھر محلہ کا سروے کرتے ہوئے غرباء و مستحقین میں رمضان راشن کٹس مہیا کرنے کی کوشش کی جاۓ اس موقع پر مکہ مسجد این ایس پی کالونی کھمم کے صدر علی خان حافظ سید سلیم امام و خطیب مسجد مکہ کھمم شیخ جانی رولنگ ون ٹی وی کے چیرمین جناب شفیع الزماں سینیر صحافی کھمم موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button