این آر آئی

ریاض میں مطہر الدین کی تہنیت منجانب IJFF اور ٹوسٹ ماسٹرز کلب

ریاض ۔ محمد سیف الدین 

سابق ٹریزرر آئی جے ایف ایف و مینیجر روزنامہ اعتماد محمد مطہر الدین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور مدینہ منورہ میں روضہ اقدس کی زیارت کے بعد ریاض پہنچے۔ یہاں ان کی آمد پر انٹر نیشنل جرنلسٹس فریٹرنٹی فورم سعودی عرب چیاپٹر، آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی اور بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی جانب سے ان کا خیرمقدمی کیا گیا۔

 

صدر آئی جے ایف ایف سعودی چیاپٹر و آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی ڈاکٹر محمد اشرف علی نے ممتاز صحافی، کالم نگار و صدر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب صدر کے این واصف کے تحریر کردہ خاکوں کا مجموعہ "ذکر یاراں” مطہر الدین کو پیش کیا۔ اس موقعہ پر نائب صدر آئی جے ایف ایف سعودی چیاپٹر محمد سیف الدین نے بھی انھیں اپنے کالمس کا مجموعہ "سیف و قلم” پیش کیا۔

 

ممتاز پیالس ریسٹورنٹ ریاض میں منعقدہ خصوصی تقریب میں مہمان مطہر الدین کو گلدستہ پیش کیا گیا اور روایتی شال پوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔اس موقعہ پر نعیم عبد القیوم، سید خالد کریم، انجنئیر محمد شکیل، مرزا افسر بیگ، محمد نثار، طاہر حسین، اطہر محی الدین، فاروق رضا، باسط ابو معاذ اور مسعود غازی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button