تلنگانہ
13 سالہ لڑکی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت۔ تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ
محبوب آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں 6 ویں جماعت کے طالبہ کی قلب پر حملے سے موت ہوگئی۔ محبوب آباد ضلع کے بوڈا تانڈہ کے رہنے والی زراونتی نامیلڑکی مقامی اسکول میں چھٹی جماعت پڑھ رہی تھی چونکہ کل سری رام نومی تہوار کے موقع پر اسکول کو تعطیل تھی وہ جمعرات کی شام تک اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اسکے بعد وہ اپنے گھر میں محو خواب ہوگیی۔جمعہ کی صبح اس نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی اس کے رشتہ دار نے سی پی آر کے طریقہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ہاسپٹل منتقل کیاجہاں ڈاکٹر نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔