ایجوکیشن

متحدہ ضلع نظام آباد کے ٹمریز جونیئر کالجس میں راست داخلے ، سائنس اور ووکیشنل کورسس بھی شامل _ محمد عبدالبصیر آر ایل سی کا بیان 

متحدہ ضلع نظام آباد کے ٹمریز جونیئر کالجس میں راست داخلے 

سائنس گروپ و ووکیشنل کورسس میں معیاری و مسابقتی تعلیم 

محمد عبدالبصیر آر ایل سی متحدہ اضلاع نظام آباد و کاماریڈی کا بیان

نظام آباد:3/ جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان)سکریٹری ٹمریز بی.شفیع اللہ کے بموجب ریاست بھر کے 204 اسکول و جونیر کالجس میں جاریہ تعلیمی سال 2024-2023 کیلئے اور متحدہ ضلع کے 17 ٹمریز جونیر کالجس میں جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ سال اول، (ایم.پی.سی، بی.پی.سی، ایچ.ای.سی،سی.ای.سی اور ووکیشنل کورسیس ایم.ایل.ٹی، ایم.پی.ایچ.ڈبلیو اور ای.ٹی) میں راست داخلے جاری ہیں۔

 

محمد عبدالبصیرآر.ایل.سی ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ متحدہ ضلع نظام آباد میں لڑکوں کیلئے 13 جونیر کالجس (ایم.پی.سی، بی.پی.سی10، آرٹس 2 اور 1 ووکیشنل کالج) اور 10 جونیئرکالجس لڑکیوں کیلئے (ایم.پی.سی، بی.پی.سی8 ، آرٹس1 اور 1 ووکیشنل کالج) میں ایس.ایس.سی کے نشانات پر ” پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے۔تعلیمی سال 2023-2022 ایس.ایس.سی کے کم از کم جی پی اے 6 کامیاب طلباء اہل ہونگے۔ حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طبقات کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے ٹمریز کا قیام عمل میں لایا ان اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ مسابقتی امتحانات کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے

 

گذشتہ سال ایس.ایس.سی 2023 میں ٪95 اور انٹرمیڈیٹ کا ٪85 نتائج حاصل رہے جبکہ مسابقتی امتحانات ایمسٹ اور آئی.آئی.ٹی میں کئی طلباء نے اعلیٰ رینک حاصل کئے اور انھیں کونسلنگ کے ذریعہ بہترین کورسیس و نامور کالجس میں داخلہ یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹمریز میں جماعت پنجم تا انٹرمیڈیٹ تک مفت قیام و طعام، عصری سہولیات کے ساتھ انفرادی توجہہ کے ساتھ معیاری تعلیم دی جاتی ہے شخصیت کی نشونما، پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور اخلاقی تربیت کے ذریعہ بہترین طالب علم کو مسابقتی رحجان سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے ان اداروں میں قابل پرنسپلس تجربہ کار اور شفیق اساتذہ کی خدمات سے بھرپور استفادہ کیا جاتا ہے

 

ووکیشنل کورسیس کا مقصد ” فنی تعلیم کے ساتھ خود روزگار کے نظریہ پر ذہین طلباء کو انکی صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا جاتا ہے اور ان طلباء کو نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن NAC حیدرآباد میں مفت تربیت دی جاتی ہے بعد ازاں ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع حاصل ہوتے ہیں علاوہ ازیں ذہین طلباء و طالبات کو سنٹر آف اکسلینس کالجس میں ضلعی سطح پر نیٹ اور انجینئرنگ کی کوچنگ سال اول سے فراہم کی جاتی ہے۔

 

انھوں نے اولیائے طلباء، دانشوران قوم اور اساتذہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کے ان تعلیمی اداروں سے عوام الناس کی رہنمائی فرمائیں تاکہ ضرورت مند اور مستحق طلباء اس سے استفادہ کرسکیں۔خواہشمند حضرات محمد عبدالبصیر آرایل سی ٹمریز نظام آباد و کاماریڈی سے 9849419469 یا آر.ایل.سی دفتر ناگارام نظام آباد یا متعلقہ ٹمریز اداروں کے پرنسپلس سے ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button