May 20, 2019

رنگ کالا ہونے پر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا دیا

رنگ کالا ہونے پر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا دیا
Photo Credit To imagine

رایے بریلی– 18 اپریل ( اردو لیکس) شوہر کا رنگ کالا ہونے پر بیوی نے اس کا قتل کر دیا۔یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع رایے بریلی میں پیش آیا۔تاخیر سے ملی‌اطلاعات کے مطابق پریم شری نامی خاتون کی شادی دو‌سال‌قبل ستیہ ویر سنگھ سے ہوی تھی۔اس جوڑے کو پانچ مہینے کی بچی ہے۔ شادی کے بعد سے ہی بیوی کو اپنے شوہر کے کالے رنگ پر اعتراض تھا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر سے باہر جانا بھی پسند نہیں کرتی تھی۔ اسی مسئلے پر ان میں مسلسل جھگڑے ہونے لگے۔پیر کی رات جب شوہر سویا ہوا تھا بیوی نے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گیی۔ پولیس نے ستیہ ویر سنگھ کے بھائی کی شکایت پر خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا۔

Post source : urduleaks news network