نیشنل

ماہ فروری میں گرمی نے توڑا 146 سال کا ریکارڈ۔ آنے والے مہینوں میں بھی شدید گرمی کا خدشہ

نئی دہلی: ہندوستان میں ماہ فروری میں ہی گرمی کی شدت اپنی انتہا پرپہنچ گئی۔ فروری کے مہینہ کی گرمی نے گزشتہ 146 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان میں سال 1877 کے بعد سے اس سال کا سب سے گرم مہینہ فروری درج کیا گیا۔ ماہ فروری میں ہندوستان میں اعظم ترین درجہ حرارت 29.5 ڈگری سلسیس پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہ مارچ میں بھی گرمی کی شدت کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ مارچ میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے اسی طرح اپریل اور مئی میں بھی گرمی کی شدت بہت زیادہ رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button