May 20, 2019

مکتھل اردو میڈیم کی طالبات کا انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار مظاہرہ

مکتھل اردو میڈیم کی طالبات کا انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار مظاہرہ

مکتھل -19 اپریل ( پریس ریلیز )ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتاٸج  کا گزشتہ روز اعلان ہوگیا ہے جس میں مکتھل گورنمنٹ جونيئر کالج اردو میڈیم آرٹس سکشن کے طلبہ نے بہترین مظاہرہ کیا سال اول میں جملہ 23 طلبہ نے امتحان میں شریک ہوۓ جن میں 13 طلبہ کامياب ہوۓ جبکہ سال دوم میں 18 طلبہ میں سے 16 طلبہ کامیاب ہوۓ سال اول میں جویریہ تسنیم نے 450/500 نشانات حاصل کۓ اور اسی طرح عاٸشہ بیگم نے 419 نشانات حاصل کۓ تبسم بیگم نے410 نشانات حاصل کۓ۔جبکہ سال دوم میں تسنیم انجم 925/1000 نشانات حاصل کۓ جبکہ نورجہاں بیگم نے 877 نشانات اور امرین نے 841 نشانات حاصل کۓ۔ اردو میڈیم کالج میں لکچررس کی جاٸدادیں منظور ہونے پر گزشتہ دو سال سے انٹر کے نتاٸج بہتر آنے پر اولیا ٕ طلبہ نے اطمینان مسرت کا اظہار کیا۔ اور اساتذہ محمد دستگیر زرین کہکشاں محمد ظہیرالدین و پرنسپال سدھرشن راو نے طلبہ کو مبارکباد دی اور مستقر مکتھل کے اردو داں طبقہ نے مبارکباد پیش کی

Post source : urduleaks news network