جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ڈگری کی طالبہ نے کرلی خودکشی

نظام آباد _ 19 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس کی شناخت جی رکشتا کے طورپر کی گئی ہے جس نے ٹاون کے ایس سی ویمنس ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔مقامی نریندر ڈگری کالج میں رکشتا ڈگری سال سوم میں زیرتعلیم تھی۔اس کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے آرمور کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔اس طالبہ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button