جرائم و حادثات

تلنگانہ کے باسر ٹریپل آئی ٹی کی طالبہ نے خودکشی کرلی

نرمل _ 15 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع میں واقع راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ ٹکنالوجیز(ٹریپل آئی ٹی باسر) میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق کل شب کیمپس کی عمارت کی چوتھی منزل سے کود کرطالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت سدی پیٹ ضلع کے گجویل سے تعلق رکھنے والی پری یونیورسٹی کورس سال اول کی 19سالہ بی لکیتا کے طور پر کی گئی ہے

 

جو  عمارت سے کود گئی۔سیکوریٹی کے عہدیداروں نے اس کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھا اور اس کو علاج کے لئے فوری طورپر بھینسہ کے لے جایاگیا جس کے بعد اس کو بہتر علاج کے لئے نرمل ٹاون لے جایاگیا کیونکہ اس کی حالت تشویشناک ہورہی تھی تاہم بھینسہ کے اسپتال میں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا

 

۔یونیورسٹی کے حکام نے اس واقعہ کے سلسلہ میں والدین کو واقف کروایا جس کے بعد اس کے والدین وہاں پہنچے۔پولیس نے بھی مقام واقعہ پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button