تلنگانہ

نرمل میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچرس ایوارڈز کی تقسیم 

نرمل _ نرمل مستقر پر اسکولی تعلیمات، ضلع نرمل کی جانب سے قومی یوم اساتذہ تقریب کا شاندارپیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔امبیڈکر بھون میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریاستی وزیرقانون و جنگلات اے۔ اندراکرن ریڈی نے ٹیچرس کو قومی یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔انھوں نے واضح کیاکہ ریاستی حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے گروکلس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے غریب بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کررہی ہے۔وزیر نے سابق صدرجمہوریہ ہند ڈاکٹرسروے پلی رادھاکرشنن کی یوم پیدائش پرانہیں خراج پیش کیا اور کہاکہ5ستمبرکوملک بھر میں قومی یوم اساتذہ مناتے ہوئے اساتذہ کرام کوان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے سرفراز کیاجاتا ہے۔انھوں نے کہاکہ وہ اس مقام تک پہنچے میں ان کے استاد کا اہم رول ہے۔وزیرنے اساتذہ کرام کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا

۔اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مشرف فاروقی (آئی اے ایس) نے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹرسروے پلی رادھاکرشنن کو خراج پیش کیا اورضلع کے ٹیچرس کو قومی یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کلکٹرنے کہاکہ استاد کی وجہ سے ہی وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور شہ نشین پر تشریف فرما تمام مہمان بھی اساتذہ کی کاوشوں کی وجہ سے اس مقام تک پہنچ پائے۔کلکٹر نے مناورو منابڈی اسکیم کے تحت منظور کئے جانے والے فنڈس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اسکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے اور اسکولوں کو ترقی دینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ پیشہ معلم ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کی عظمت کو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔کلکٹرنے اساتذہ پر زرو دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں سے متعلق عوام کے ذہنوں میں موجود منفی خیالات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔سرکاری اسکولوں پر عوام کے اعتماد کو دوبارہ بحال کرنے کوبھی کلکٹرنے ضروری قرار دیا۔اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے ضلع پریشد چیئرپرسن کے۔وجیہ لکشمی رام کشن نے پیشہ معلم کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔اس سے قبل صدر جلسہ و ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اسکولی تعلیمات، ضلع نرمل کی بہترین کارکردگی سے واقف کروایا۔انھوں نے بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے والے اساتذہ کو پرمبارکباد پیش کی۔اس تقریب میں جملہ 124معلمین کو بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا،جن میں بالخصوص مسلم ٹیچرس آسیہ خانم،سیدجعفر محی الدین، زیڈ ایچ مسعود، ایم اے۔متین،سیدمظہر حسین، سید عارف،نزہت فرحین، شیخ رفیق،شیخ عمران، شیخ احمد،ایم کے۔ اظہر احمد، عقیل انجم، عبدالفیروز خان،ابرار فاطمہ تمکین، شیخ نبی،فرحت بیگم، ایم اے مجیب احمدشامل ہیں۔

اس سے تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر(مقامی ادارہ جات)ہیمنت بورکھڑے (آئی اے ایس)، ایڈیشنل کلکٹر(ریوینیو) ڈاکٹررام بابو(آئی اے ایس)،اے۔راجندر،ضلع لائبریری چیئرمین، کے رامیشور ریڈی،صدر منڈل پرجاپریشد، سی۔رمنا،چیئرمین مارکٹ کمیٹی، دھرماجی گاری راجندر، چیئرمین ایف ایس سی ایس،شیخ عبدالسعید(سلیم)کونسلر، میوا صدر شیخ شبیر علی، پی آرٹی یو صدر نریندربابو، ایس ٹی یو صدر گجنیدر،،ٹی ایس ٹی یو ایف صدر داسری شنکر،ایس سی ایس ٹی یوصدردھرمانے چندانے،ٹی یو ٹی ایف لکشمی پرساد ریڈی، ٹی پی یو ایف صدر سدھاکر، ہیڈماسٹرس اسوسی ایشن صدر مہیندر،ڈی ای او دفتر کا عملہ، ایوارڈ یافتہ گان، معلمین،طلبہ اور دیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button