جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پر 14 کروڑ روپے کا ڈرگس پکڑا گیا _ خاتون گرفتار

حیدرآباد _ کسٹم حکام نے  حیدرآباد کے شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14.2 کروڑ روپے مالیت کا ڈرگس ضبط کیا۔ نیروبی سے شارجہ کے راستے حیدرآباد آنے والی خاتون مسافر سے 2.027 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کپڑوں کے آٹھ تھیلے اور صابن میں چھپائی گئی ہیروئن کے تین پیکٹ پکڑے گئے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت جمہوریہ برونڈی کے شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button