نیشنل

امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ کل ہند مقالہ نویسی مقابلہ۔خادمین امت کے ذریعے پہلی مرتبہ ملک گیر مسابقے کا انعقاد۔پورے ملک سے داخلوں کا آغاز جاری۔ اول انعام 33,3,33، دوم انعام 22,2,22، سوم انعام 11,1,11

ناندیڑ:(پریس ریلیز)12جون:خادمین امت خدمت دین اور امت کے نونہالوں کی شعور آبیاری کے لئے مسلسل سترہ سالوں سے سرگرم عمل ہے۔ خادمین امت کی منفرد سرگرمیوں سے مہاراشٹر اور اطراف اضلاع کے طلباء، اساتذہ، معلمین و معلمات اور اولیائے طلباء واقف ہی ہیں۔

 

 

اس بار حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد ندوی صاحب، شیخ الحدیث کی ایما پر خادمین امت کے زیر انصرام ملک گیر سطح پر ” امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کل ہند مقالہ نویسی مقابلہ ” کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ڈاکٹر محمد عبدالصمد عمری (حیدرآباد) اور مفتی غازی سیدعمیر احمدنوی (ناندیڑ) کی زیر سرپرستی میں منعقدہ یہ مقالہ نویسی مقابلہ ڈاکٹر مفتی احمد نورعینی (حیدرآباد) و مفتی صدام حسین لدھیانوی کی زیرنگرانی میں منعقد ہوگا۔ اس کے عناوین (1) فلسطین:ماضی، حال اور مستقبل (2) فتنوں کے باب میں رسول اللہ ﷺ کی پیشن گوئیاں (3) خلافت علی منہاج النبوۃ اور اس کے تقاضے رہیں گے۔

 

 

شرائط: مذکورہ بالا کسی ایک عنوان پر مقابلہ تحریر کریں۔ کم ازکم 50 صفحات اے فور سائز،زیادہ کی کوئی قید نہیں۔ عمر،جنس اور تعلیمی اہلیت کی کوئی قید نہیں۔ خود تحریر کریں، صاف ستھرالکھیں ڈی ٹی پی کرتے ہیں توبہتر ہے۔

 

 

مدت:12جون 2023 سے تحریر کا آغاز کریں۔ 11 نومبر 2023 کو ذیل کے پتہ پر پہنچ جائے اس طرح روانہ کریں۔ یا ای میل آئی ڈی پرروانہ کریں۔[email protected]

داخلہ فیس: صرف 100روپئے ہے جوفون پے یا گوگل پے نمبر 8793304448پر جمع کریں۔پتہ: افسری فارما میڈیکل اسٹور، قدوای نگرچوراستہ روڈ،ٹائر بورڈ، دیگلورناکہ ناندیڑ۔431604 مہاراشٹررجسٹریشن:7385503946، 9028555897کسی بھی ایک نمبر پر مکمل نام وپتہ اور فیس جمع کا اسکرین شاٹ روانہ کریں۔

انعامات:اول انعام 33,3,33۔دوم انعام 22,2,22۔سوم انعام11,1,11۔ تین ترغیبی انعام 7,7,77 اس کے علاوہ سبھی کو میڈل اور سند دی جائے گی۔ انعام یافتگان کو جلسہ تقسیم انعامات کیلئے صرف ایک فرد سفر خرچ(ریل ٹکٹ) دیاجائیگا۔ ٹاپ 30 مقالہ جات کو کتابی شکل میں شائع کیاجائے گا، جس کارسم اجراء جلسہ تقسیم انعامات میں کیاجائیگا۔

رابطہ نمبرات:9021639489, 7385503946

مرکزی جلسہ سیرت النبیؐ وتفویض اعزازت وتقسیم انعامات مورخہ 21جنوری 2024 بروز اتوار صبح 11بجے ناندیڑ مہاراشٹر میں ہوگا۔

 

 

2 جون سے ہی داخلوں کا آغاز ہو چکا۔ تاحال 70 شرکاء شامل ہوچکے ہیں جن میں 10 خاتون قلم کار بھی شامل ہیں۔ ان شرکاء میں ملک کے چوٹی کے علماء بھی شامل ہیں۔اس مسابقہ کے سرپرست و نگراں حضرات نے باذوق قلم کاروں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی ہے۔اس طرح سے ایک عظیم علمی سرگرمی کے انعقاد کا شرف خادمین امت کو حاصل ہوا ہے اس بات کا اظہار امیر خادمین امت جناب عابد

متعلقہ خبریں

Back to top button