نیشنل

قطر کے وزیراعظم سمیت عالمی شخصیات کی اننت امبانی کی شادی تقریب میں شرکت

چھوٹے بیٹے اور صنعتکار اننت امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں بین الاقوامی سطح کے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس فہرست میں قطر کے وزیراعظم کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جمعہ کو اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔

 

جام نگر ہوائی اڈے پر شاہی انداز میں رہنما کا پر جوش استقبال کیا گیا۔ ۔ جس کے بعد انہیں پری ویڈنگ سیرومنی میں لے جایا گیا۔ غور طلب ہےکہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین شری مکیش امبانی کے خلیجی ممالک سے کاروباری اور صنعتی تعلقات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قطر کے وزیر اعظم نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچن کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کرکے مکیش امبانی کے ساتھ اپنے کاروباری اور ذاتی تعلقات کی تصدیق کی

 

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی یہ تین روزہ رونق جمعہ سے شروع ہو ئی ہے جو کل تین دن تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے سیاسی شخصیات سے لے کر بالی ووڈ اور کھیل کی دنیا تک کے لوگ بھی اننت اور رادھیکا کی شادی کا حصہ بننے کے لیے مسلسل پہنچ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، میٹا کے بانی مارک جکربرگ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے بھی شرکت کی۔ ریحانہ نے پری ویڈنگ ایونٹ میں زبردست پرفامینس پیش کی۔ ہندوستان میں اپنی پہلی پرفارمنس میں، پاپ سٹار ریحانہ نے ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب کے پہلے دن اسٹیج پر زبردست پرفارمینس پیش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button