انٹر نیشنل

نریندرمودی کا ترکی سانحہ پر اظہار افسوس

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی میں تباہ کن زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں ترکی میں زلزلے سے جان و مال کے نقصان پرفکرمند ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہندوستان ترکی کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button