اسپشل اسٹوری

ٹی وی میکانک کی بیٹی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے امتحان میں کامیاب _ ثانیہ مرزا کو ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز

لکھنو _ 22 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے مرزا پور سے تعلق رکھنے والے ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ( این ڈی اے )  کے امتحان میں منتخب ہوگئی۔ ثانیہ مرزا نے خواتین کے لیے مخصوص 19 نشستوں میں سے فلائنگ ونگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس طرح ثانیہ مرزا کا  فائٹر پائلٹ بننے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ ثانیہ مرزا این ڈی اے سے پاس آؤٹ ہو کر ملک کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بن جائیں گی۔

 

ثانیہ مرزا ٹی وی مکینک شاہد علی کی بیٹی ہیں جو مرزا پور کے گاوں کوتوالی علاقے میں جسوور کے رہنے والے ہیں۔ ثانیہ نے گاؤں کے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج سے پرائمری سے دسویں تک کی تعلیم مکمل کی ۔ اس کے بعد گرو نانک انٹر کالج سے بارہویں تک تعلیم حاصل کی۔ ثانیہ شروع سے ہی پرعزم تھی، وہ 12ویں کلاس میں ڈسٹرکٹ ٹاپر تھی۔

 

ثانیہ نے 10 اپریل 2022 کو این ڈی اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد نومبر میں جاری ہونے والی فہرست میں بھی ان کا نام ہے۔ وہ 27 دسمبر کو کھڈگ واسلا، پونے میں این ڈی اے اکیڈمی میں شامل ہوں گی۔ ثانیہ نے بچپن سے ہی ایئرفورس میں شامل ہونے اور فائٹر پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا۔ 12ویں کی تعلیم کے بعد اس نے اس کے لیے کوچنگ بھی کی۔ اس کی محنت بالآخر رنگ لے آئی۔ اس کے والدین کے علاوہ پورے ضلع کو اس کی کامیابی پر فخر ہے۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں مرد اور خواتین سمیت کل 400 نشستیں تھیں جن میں خواتین کی 19 نشستیں تھیں جن میں سے دو نشستیں فائٹر پائلٹس کے لیے مختص تھیں، ان دو نشستوں میں ثانیہ مرزا نے کامیابی حاصل کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button