ایجوکیشن

تلنگانہ میں میگا ڈی ایس‌ سی کیلئے اقدامات ۔ پروفیسر کودنڈارام

حیدرآباد: ٹی جے ایس کے ریاستی صدر پروفیسر کودنڈا‌رام نے کہا ہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل وعدہ کے مطابق جلد سے جلد میگا ڈی ایس سی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

انہوں نے آج اسٹیٹ ڈی ایڈ، بی ایڈ امیدواروں کی تنظیم کے زیر اہتمام میگا ڈی ایس سی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال کے دوران تعلیمی شعبہ کو نظر انداز کیا گیا۔

 

کودنڈا رام نے کہا کہ سابق میں بند کیے گئے چھ ہزار سرکاری اسکولس کو کھولنے پر 6 ہزار اساتذہ کی ملازمتیں بحال ہوں گی اور خانگی اسکولس کی ادائیگی کی فیس کا اولیاء طلبہ پر بوجھ کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button