جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی _ کئی ٹرینیں منسوخ

وجے واڑہ _ 14 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش میں تاڑی۔انکاپلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان کوئلہ سے لدی مال بردار ٹرین کے ویاگنس  پٹری سے  اتر گئیں۔ جس کے سبب ساوتھ سنٹرل ریلوے نے 6ایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور وندے بھارت ٹرین کے اوقات پر نظرثانی کی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

 

۔6ایکسپریس ٹرینوں جن کو منسوخ کیاگیا ہے ان میں 12805 وشاکھاپٹنم۔لنگم پلی، ٹرین نمبر12806 لنگم پلی۔وشاکھاپٹنم، 22701 وشاکھاپٹنم۔وجئے واڑہ،22702 وجئے واڑہ۔وشاکھاپٹنم، 17240 وشاکھاپٹنم۔گنٹور اور17239 گنٹور۔وشاکھاپٹنم ٹرینیں شامل ہیں۔ٹرین نمبر20833 وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد وندے بھارت ٹرین جو آج 05.45 بجے روانہ ہونے والی تھی کے اوقات پر نظرثانی کی گئی ہے اور اب یہ ٹرین 08.45 بجے روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button