جنرل نیوز

ملعون راجہ سنگھ کو سخت سزا دی جائے :سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی و انچارچ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ

نارائن پیٹ: سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی و انچارچ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملعون راجہ سنگھ کے ویڈیو سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ خاطی ملعون کو سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے تاکہ حیدر آباد و تلنگانہ میں امن وامان شانتی برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان جیسے ملک کی گنگا جمنا تہذیب کو خراب کرنے کے لے اور اسے بگاڑنے کے لے ایسے بیانات دیئے جارہے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایسے لوگ پرامن فضاء کو خراب کرکے نفرت پھیلانے چاہتے ہیں پولیس ان عناصر کے خلاف کاروائی انجام دیتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button