تلنگانہ

عید میلادالنبی کے موقع پر مسلمانوں کو چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد _ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے ایک پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ مسلمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کو سب سے زیادہ بابرکت دن سمجھتے ہیں اور مسلم طبقہ کا ماننا ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت محمد کو امن کا پیغام پھیلانے کے لئے آخری نبی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ چیف منسٹر نے خواہش ظاہر کی کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن، ہمدردی، مذہبی سوچ ، خیرات اور تمام انسانوں کی مساوات پوری دنیا میں پھیلے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی سماجی اقتصادی اور ترقی کے لئے شروع کردہ اسکیموں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ حکومت تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کے جذ بہ کو برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button