جنرل نیوز

دارالانصار سوسائٹی عادل آباد کے زیراہتمام تلامڈگو منڈل میں بلالحاظ مذہب مستحقین میں کمبلوں کی تقسیم ۔ مہمانوں کے خطاب

عادل آباد۔15/جنوری(اردو لیکس)ملک کے موجودہ حالات میں دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے بیانرتلے منعقدہ پروگرام”انیکتا میں ایکتا”ہندو مسلم بھائی چارے کے فروغ کے لئے منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اور ملک میں اس وقت نفرت کی نہیں بلکہ محبت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ہمارا ملک ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔تمام مذاہیب آپس میں ایک دوسرے مذہب کا احترام کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔اور انسانیت کی خدمت اہم ترین خدمت ہے۔ان خیالات کا اظہار دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے بیانرتلے ضلع عادل آباد کے تلامڈگو منڈل میں منعقدہ "انیکتا میں ایکتا” پروگرام سے مسلم و غیرمسلم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

جن میں قابل ذکر حافظ سید رضوان فلاحی کریم نگر کے علاوہ تلامڈگو ZPTC گوکا گنیش ریڈی،سرپنچ کروناکر ریڈی،نائب سرپنچ ایم ستیہ پال، بی آر ایس پارٹی کے سینئر لیڈر کے پلی سری نواس ریڈی،سنکیڈی ایم پی ٹی سی گیلا وینکٹ گروما،وی ڈی سی کے چیئرمین تلامڈگو آسام رویندر۔دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی تلامڈگو کے صدر وسیم الدین،وائس پریذیڈنٹ شیخ کلیم ہیں۔اس موقع پر دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے بلالحاظ مذہب ضرورت مندوں اور مستحقین میں موسم سرما کی مناسبت سے کمبلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر تمام ہی غیر مسلم رہنماؤں نے سوسائٹی کی خدمات کی سراہنا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حافظ عارف خان نے سوسائٹی کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔وسیم الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔قبل اس کے دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی عادل آباد کی خدمات کو بڑھاتے ہوئے سوسائٹی کا پہلی شاخ تلامڈگو منڈل میں بنائی گئی اور اسی ضمن میں آج پہلا پروگرام کمبلوں کی تقسیم کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔

 

پروگرام میں دارالانصار سوسائٹی کے ریاستی نائب صدر جناب حافظ سید رضوان صاحب اشرفی و فلاحی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ عادل آباد دارالانصار سوسائٹی وائس پریذیڈنٹ حافظ عارف خان،منتظمین حافظ عطاء اللہ خان ض،خضر احمد یافعی،اجو حسین،حافظ بلال،محسن پٹیل کانگریس مینارٹی ٹاؤن صدر نے شرکت کی۔اس کے علاوہ مقامی مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلامڈگو ZPTC گوکا گنیش ریڈی،سرپنچ کروناکر ریڈی،نائب سرپنچ ایم ستیہ پال، بی آر ایس پارٹی کے سینئر لیڈر کے پلی سری نواس ریڈی،سنکیڈی ایم پی ٹی سی گیلا وینکٹ گروما،وی ڈی سی کے چیئرمین تلامڈگو آسام رویندر۔دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی تلامڈگو کے صدر وسیم الدین،وائس پریذیڈنٹ شیخ کلیم،سیکرٹری سید اظہر کے علاوہ دیگر ذمہ داران محمد اظہر الدین،شیخ محسن،شیخ ارباز،حافظ بلال،سید مظہر،شارق،اظہر،ساجد،بابو شیخ،ندیم احمد و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button